منگلورو 21/ دسمبر (ایس او نیوز) کینیگولی کے قریب مورو کاویری کے مقام پر رہائشی عمارت میں چھتہ بنائی ہوئی بڑی بڑی شہد کی مکھیاں بھڑک اٹھیں اور اچانک دو پہیہ گاڑی سواروں اور پیدل چلنے والوں پر حملہ آور ہوگئیں ۔ جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کے لئے کینیگولی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے زخمی ہونے والوں میں سے روٹری اسکول کے ٹیچر سوریہ کانت اور روی نامی شخص کی حالت بہت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔
کینیگولی ٹاون پنچایت چیف آفیسر سائیش چوتا، فاریسٹ آفیسر ناگیش بیلّوا وغیرہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اسپتال جا کر زخمیوں کی خبر گیری کی ۔